پاکستان
06 جون ، 2016

کراچی: رمضان المبارک کیلئے ٹریفک پلان تیار

کراچی: رمضان المبارک کیلئے ٹریفک پلان تیار

رمضان المبارک میں کراچی کے شہریوں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے ٹریفک پلان تیارکرلیا گیا ہے،شہری لیاری ایکسپریس وے سے واپس گھروں کو بھی جاسکیں گے۔


لیاری ایکسپریس وے استعمال کرنے والے شہری صبح دفاتر آنے اور بعد میں جانے کے لیے بھی یہ روٹ استعمال کر سکیں گے، ٹریفک کے رش کا مرحلہ سرکاری دفاتر کی چھٹی ہونے پر دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔


ٹریفک پولیس پلان کے مطابق دوپہر دو بجے سے دفاتر، صنعتی ایریا اور بندرگاہ سے واپس جانےوالے لیاری ایکسپریس وے کا یہی روٹ استعمال کرسکیں گے،یعنی عوامی مفاد میں ماری پور سے سہراب گوٹھ تک ٹریفک مخالف سمت میں چلایا جائے گا۔


رمضان کے لئے شہر 1300 مزید اہلکار رمضان کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 600 سٹی وارڈن اور اسکاؤٹس بھی ٹریفک کنٹرول کریں گے۔


رش کے اوقات میں 189 پوائنٹس پر 474 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس سلسلے میں ٹریفک اہلکاروں کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :