06 جون ، 2016
صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں مضاربہ اسکینڈل کے تفتیشی افسر کی درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے کیس کی انکوئری رپورٹ طلب کرلی ۔
درخواست گزار کاکہنا تھا کہ مضاربہ اسکینڈل کا تفتیشی افسر نواز چٹھ مرکزی ملزمان سے ملا ہوا ہے ،تفتیشی افسر نے ملزمان سے پچاس لاکھ رشوت وصول کی جس کے شواہد موجود ہیں ۔
مرکزی ملزم قاری شفیق نے عوام سے 284 ارب روپے لوٹ لئے ہیں ۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نواز چٹھہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔