پاکستان
06 جون ، 2016

ماتلی کرپشن کیس:نیب وکیل کوریفرنس نقل فراہمی کی مہلت

ماتلی کرپشن کیس:نیب وکیل کوریفرنس نقل فراہمی کی مہلت

 


سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایم سی ماتلی میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق سماعت میں نیب وکیل کوریفرنس کی نقل فراہم کرنے کے لیے13جون تک مہلت دے دی۔


سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایم سی ماتلی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ پراکاؤنٹس افسر حق نواز سمیت دیگر افسران کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔


پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کو ریفرنس کی کاپی پیش کرنے کیلئے 13 جون تک مہلت دے دی۔

مزید خبریں :