پاکستان
06 جون ، 2016

ملک بھر میں ٹریفک حادثات نے9افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں ٹریفک حادثات نے9افراد کی جان لے لی

 


ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات نے9 افراد کی جان لے لی، مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہرایکسپریس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔


میاں چنوں میں کچا کھوہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا،لیہ میں فتح پور کے نواحی علاقے جوگی اڈ ہ کے قریب کار اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئی جس سے دو افراد جاں بحق اور دوافراد زخمی ہوگئے۔


سیالکوٹ میں ایمن آباد روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،ملتان میں شاہ رکن عالم کے مقام پر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ بدین میں کڈھن روڈ پر دو موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :