06 جون ، 2016
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزارت پانی وبجلی کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو سحر و افطار میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے،سحر و افطار میں شہروں اور دیہات میں یکساں طور پر بجلی فراہم کی جائے،وزیراعظم آفس لوڈشیڈنگ کے اوقات سختی سے مانیٹر کرے۔