پاکستان
06 جون ، 2016

وزیر اعظم کی طبیعت کافی بہترہے،حسین نواز

وزیر اعظم کی طبیعت کافی بہترہے،حسین نواز

وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی طبیعت میں کافی بہتری آچکی ہے،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نوازشریف چہل قدمی کرتے ہیں۔


حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کھانا کھانا شروع کر دیا ہے،آپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتردوائیں بند کردی گئی ہیں، وزیراعظم کے بلڈ ٹیسٹ بھی بہترآنا شروع ہوئے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ ان کو دو ہفتے آرام کرنا ہوگا جس کے بعد وہ پاکستان جا سکیں گے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کی طبیعت میں بحالی انتہائی تسلی بخش ہے، وہ تو آج ہی وطن واپس جانا چاہتے ہیں لیکن اس کا انحصار ڈاکٹروں کے مشورے پر ہے۔

مزید خبریں :