06 جون ، 2016
بلین اور ملین کے چکر میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ خود بھی چکرا گئے، کراچی میں پل کے افتتاح پر رقم کبھی دو بلین بتائی تو کبھی دو ملین، لاکھ کوشش پر بھی زبان قابو میں نہ آئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پاک بحریہ اور سندھ حکومت کی تعاون سے ہاکس بے میں یونس آباد پل کا افتتاح کر دیا۔ وہ پل کا افتتاح کرنے ہاکس بے یونس آبادپہنچے، اسی دوران سڑکوں کی مرمت کی رقم کا تذکرہ کرتے ہوئے بلین سے ملین اور کروڑوں کے چکر میں الجھے رہے اور بات واضح نہ ہو سکی،وزیر اعلیٰ ایک بار پھر بھول گئے، کبھی کہا 2 بلین، کبھی 2 ملین اور کبھی 20 کروڑ سے 22 کروڑ کر دیئے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پل عوام اور پاک بحریہ دونوں کے لیے سودمند ثابت ہوگا اور 4ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا، پانی اور بجلی پر سیاست نہ کی جائے،سندھ کو توڑنے کا مطلب پاکستان کو توڑناہے۔
وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے مزید کہا کہ پانی کے مسئلہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، سندھ کے لیے ہماری قربانیاں ہیں اور ہم کام کرتے رہیں گے،ہم پہلے کام کرتے ہیں اور پھر بتاتے ہیں۔