پاکستان
06 جون ، 2016

لاہور :پلازہ میں آتشزدگی،بھاری مالیت کا سامان جل گیا

لاہور :پلازہ میں آتشزدگی،بھاری مالیت کا سامان جل گیا

 


لاہور میں اچھرہ کے علاقے میں پلازہ میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔


فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق اچھرہ بازار کے اندر ایک بڑے پلازہ کی بیسمنٹ گراؤنڈ اور فسٹ فلور پر آگ بھڑک اٹھی جس سے کپڑے، جیولری، کاسمیٹکس اور بچوں کے کھلونوں کی پچیس سے زائد دکانوں کا قیمتی سامان جل گیا۔


فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور ڈھائی گھنٹے کی طویل جدوجہد پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یوپی ایس کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگی ہو۔

مزید خبریں :