پاکستان
06 جون ، 2016

چاند کی تلاش جیو نیوز کے ساتھ

چاند کی تلاش جیو نیوز کے ساتھ


 


رمضان المبارک کے چاند کے متعلق پاکستان بھر میں عوام کے ذہنوں میں یہی سوال ہے کہ پہلا روزہ کل ہوگا یا نہیں،چاند کی تلاش میں جیو نیوز کے ساتھ رہیے۔


رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اب سے کچھ دیر میں ہوں گے جبکہ پشاور کی مسجد قاسم میں بھی شہادتوں کا انتظار کیا جارہا ہے،،اس سال پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع صاف ہے، چاند نظرآنے کے 100 فیصد امکانات ہیں، غروب آفتاب کے بعد 49 منٹ تک چاند آسمان پر ہو تو نظر آجاتا ہے، آج غروب آفتاب کے بعد چاند 76 منٹ تک آسمان پرنظرآئے گا۔


محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ چاند 26 گھنٹے سے زائد عمر کا ہو تو آسانی سے نظر آجاتا ہے جبکہ آج شام 7 بجے چاند کی عمر 35 گھنٹے 47 منٹ ہوگی اس لیے ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند واضح نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

مزید خبریں :