پاکستان
06 جون ، 2016

شروع کے روزوں میں سورج خوب گرمی برسائے گا

شروع کے روزوں میں سورج خوب گرمی برسائے گا

 


شروع کے روزوں میں سورج خوب گرمی برسائے گا،پہلے روزے کو بھی سورج خوب آگ برسے گا۔ملک بھر میں گرمی عروج پرہے، سورج میاں آنکھیں دکھانے سے باز نہیں آ رہے، رمضان میں موسم کیسا رہے گااس کا سبھی کوانتظار ہے۔


ملک بھر میں گرمی عروج پر جا پہنچی، سورج آنکھیں دکھانے سے باز نہیں آ رہا، سبھی یہ جانناچاہتےہیں کہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟سورج آگ برسا رہا ہے، گرمی کی شدت نےسب کو بے حال کردیا ہے۔


محکمہ موسمیات کہتا ہے کہ رمضان کے ابتدائی دن بھی مشکلہوں گے ، اکثر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا،مارگلہ کے دامن میں بسے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پارہ 40 کے ہندسے کو پار کر جائےگا۔


ٹھنڈے موسم کی تلاش میں کراچی سے اسلام آباد کارخ کرنےوالےشہری بھی گرمی سے بلبلااٹھے، کہتے ہیں کہ گرم موسم کیا ہوتا ہے اسلام آباد آ کر جانا۔


محکمۂ موسمیات نے ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک بھی پہنچنے کامژدہ بھی سنادیاہے،کل سے روزے بھی شروع ہو رہے ہیں، اللہ کرے کچھ ابر رحمت برسے تو روزے آسان ہوں ۔


گرمی کا زور ملک بھر میں جون کے دوسرے ہفتے تک برقرار رہے گا، جس کے بعد مون سون کی ابتدائی بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں کا آغاز کشمیر اور بالائی علاقوں سے ہو گا۔


آج سب سے زیادہ گرمی سبی اور جیکب آباد میں پڑی، پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا،سکھر میں درجہ حرارت 48، لاڑکانہ اور بہاولپور میں 47، حیدرآباد میں 45 ، لاہورمیں 43، فیصل آباد میں44، ملتان میں46، اسلام آباد میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :