06 جون ، 2016
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی حالت تسلی بخش ہے، ان کےجسم میں20سال کادل آگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتایا کہ آج وزیراعظم نےکرسی پربیٹھ کرہم سے باتیں بھی کیں، روز بروزوزیراعظم کی حالت بہترہورہی ہے۔
شہباز شریف نے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب میں 318 رمضان بازار لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 25 ماڈل بازار بھی کام کر رہے ہیں،رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی قائم ہیں۔