پاکستان
06 جون ، 2016

چاند کی ولادت ہوچکی ہے، محکمہ موسمیات

چاند  کی ولادت ہوچکی ہے، محکمہ موسمیات

 


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی ولادت ہوچکی ہے، لاہور میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند افق پر 11 ڈگری کے زاویے پر نظر آئے گا۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع صاف ہے، آج چاند نظرآسکتا ہے، غروب آفتاب کے بعدچاند 70 منٹ تک نظر آئے گا۔


کراچی میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کررہے ہیں۔


اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہیں،ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے مطابق 2ممبران مسجدقاسم علی خان پشاور کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :