پاکستان
06 جون ، 2016

ٹی اوآر مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آنا پڑیگا،چوہدری سرور

ٹی اوآر مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آنا پڑیگا،چوہدری سرور

 


سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا ہے کہ پانامالیکس پرٹی اوآر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آنا مجبوری ہو گی،ٹی اوآرکامسئلہ جلدحل ہوناحکومت،جمہوریت اور ملک کےمفاد میں ہوگا۔


چوہدری محمدسرورکا لاہورمیں مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کےپاس شفاف احتساب کےسواکوئی آپشن باقی نہیں،حکمرانوں کادامن صاف ہےتواحتساب سےخوفزدہ کیوں ہیں؟اسپتالوں میں مر یض سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سےمر رہے ہیں۔

مزید خبریں :