07 جون ، 2016
ترکی کے شہر استنبول میں بم دھماکے میں پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے میں 2 افراد ہلاک 8 زخمی ہوگئے۔
بم دھماکا استنبول کے مرکز میں یونیورسٹیوں اور سیاحتی مقامات کے نزدیک کیا گیا ہے۔
ترک میڈیاکے مطابق سڑک پر پہلے سے کھڑی ایک کار میں بم نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا،جس سے نزدیک سے گزرنے والی ترک پولیس کی بس نشانہ بنی۔
کسی بھی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی گئی ہے۔