دنیا
07 جون ، 2016

انجیلا مرکل لگاتار چھٹی باردنیا کی با اثر ترین خاتون قرار

انجیلا مرکل لگاتار چھٹی باردنیا کی با اثر ترین خاتون قرار


 


جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو لگاتار چھٹی بار دنیا کی سب سے بااثر خاتون قرار دے دیا گیا ۔


امریکی جریدے فوربس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی بااثر ترین خاتون قرار دیدیا گیا جبکہ امریکی عہدہ صدارت کی امیدوار ہلیری کلنٹن دوسرے نمبر پر ہیں ۔


ہیلری گزشتہ برس بھی اسی پوزیشن پر براجمان تھیں ۔تیسرے نمبر پر یو ایس فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ یلن ہیں ۔بل گیٹس کی اہلیہ ملنڈا گیٹس چوتھے ۔ جنرل موٹرز کی چیف ایگزیکٹو افسر یری بارا پانچویں نمبر پر ہیں ۔

دنیا کے سب سے طاقتور ترین حکمراں صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما اس فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہیں ۔فہرست میں دو بھارتی خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کوئی پاکستانی خاتون اس فہرست میں شامل نہیں

مزید خبریں :