07 جون ، 2016
ترکی کے شہر استنبول میں بم دھما کے میں ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی ،دھماکے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے۔دھماکے میں پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکا استنبول کے مرکز میں یونیورسٹیوں اور سیاحتی مقامات کے نزدیک کیا گیا ۔
ترک میڈیا کے مطابق بم کھڑی ایک کار میں نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جس سےنزدیک سے گزرنے والی ترک پولیس کی بس نشانہ بنی۔
دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔