دنیا
08 جون ، 2016

شام: فورسز کی پیش قدمی جاری، ہزاروں افراد بے گھر

شام: فورسز کی پیش قدمی جاری، ہزاروں افراد بے گھر

شامی شہر رقہ میں شامی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔شامی فورسز نے روسی جنگی طیاروں کی مدد سے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک اہم ٹھکانے کے گرد اپنا گھیرا تنگ کر لیا۔


شام کے شمال میں واقع طبقہ کے علاقے میں دونوں اطراف سے شامی فورسز پیش قدمی کر رہی ہیں جبکہ شمال کی جانب سے کرد فورسز بھی شدت پسند تنظیم کے خلاف عسکری کارروائیوں میں اضافہ کر چکی ہیں۔


اس طرح داعش اس وقت چار جگہوں پرفورسز کے ساتھ لڑائی کررہی ہے، ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے پہلے روز روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں طبقہ میں ایک مارکیٹ میں 17 شہری بھی ہلاک ہوئے۔


اطلاعات کے مطابق شامی حکومت کے حامی دستے طبقہ کے شمال میں واقع ایک ڈیم سے صرف 24 کلومیٹر دور ہیں اور رفتہ رفتہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :