پاکستان
09 جون ، 2012

فورٹ منرو میں مبینہ زیادتی،صدر زرداری نے واقعے کا نوٹس لے لیا

فورٹ منرو میں مبینہ زیادتی،صدر زرداری نے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے فورٹ منرو واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق فورٹ منرو میں5لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے ملزمان کی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے فورٹ منرو تھانے میں 5 خواتین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہو ئے تھانے کے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو معطل کردیاتھا ۔واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں بارڈر لیویز فورس کے اہلکاروں نے 5 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا،واقعے کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید خبریں :