10 جون ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں مسجد کے حجرے میں آتشزدگی کے باعث جھلسنے والا 15سالہ سجاد دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق راجن پور کا رہائشی سجاد کوڑیاسٹاپ والٹن روڈ پر واقع ایک مسجد میں قرآن پاک حفظ کرتا تھا۔جمعہ کے دن وہ حجرے میں سو رہا تھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے جھلس گیا، سجاد کومیو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دیکر لاش ورثاء کے حوالے کردی۔جسے لے کر وہ آبائی شہر راجن پور روانہ ہو گئے۔