10 جون ، 2016
ماہ رمضان کے پہلے جمعہ المبارک کےموقع پرپشاور شہر میں سیکورٹی الرٹ ہے اور نماز جمعہ کے دوران تمام جامع مساجد پر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق ماہ رمضان کا پہلا جمعہ المبارک حساس دن قراردیاگیا ہے۔ شہر کی تمام جامع مساجد میں پولیس اہلکار تعینات کئےگئے ہیں بالخصوص اندرون شہر اور کینٹ کی مساجد پر پولیس کو ریڈ الرٹ کیا گیا ہے۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندیاں سخت کردی گئی ہیں۔ اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو گشت بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔