پاکستان
10 جون ، 2016

بدین :پولیو ورکرسے ساتھی ملازم کی زیادتی ،مقدمہ درج

بدین :پولیو ورکرسے ساتھی ملازم کی زیادتی ،مقدمہ درج

بدین میں پولیو ورکرسے ساتھی ملازم نے زیادتی کی اوراس کی وڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل بھی کرتا رہا،معاملہ سامنے آنے پر ملزم اہلخانہ کےہمراہ فرار ہوگیا ، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔


پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے نواحی گاؤں غلام حسین پرھیاڑ میں پیش آیا جہاں مرکز صحت میں کام کرنے والا ملازم اللہ ڈنو میگھواڑ اپنی ساتھی پولیو ورکرکو بلیک میلنگ کے ذریعے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔


ملزم نے کئی ماہ قبل خاتون سے زیادتی کی اور اسکی ویڈیو بھی بنائی ،جس کی بنیاد پر وہ خاتون کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ معاملہ کھل جانے پر ملزم اہلخانہ کے ہمراہ گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔


 

مزید خبریں :