پاکستان
10 جون ، 2016

گلشن اقبال میں سپر اسٹور کی بندش کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج

گلشن اقبال میں سپر اسٹور کی بندش کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج

 


کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کھلنے والے سپر اسٹور کی انتظامیہ نے اسٹور کی بندش کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔


درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سارادن اسٹور بند رکھنے کا حکم غیرقانونی ہے۔


درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کی ذمہ داری ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی ہے۔اسٹور کی بندش سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔


سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت، شہری انتظامیہ اور دیگرکو 13جون کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :