10 جون ، 2016
لاہورمیں ملازمہ پرتشدد کرنیوالی خاتون کے خلاف تھانہ جوہرٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ڈائریکٹر کی مدعیت میں کروائی گئی ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامیہ کے مطابق ملازمہ پر تشدد کرنیوالی خاتون کے خلاف تھانہ جوہرٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ایف آئی آر میں سعدیہ لیاقت نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔
سعدیہ لیاقت نامی خاتون نے ناہید پر بہیمانہ تشدد کیا،اسے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔سعدیہ کے گھر کا مکمل پتہ نہ ہونے سے پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ناہید پر ظلم کی انتہا کرنے والی خاتون کھلے عام دندانہ رہی ہے۔گھریلو ملازمہ ناہید جناح اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ڈاکٹرزکے مطابق تشدد کے باعث ناہید چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔