10 جون ، 2016
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج بیرسٹر اما ن اللہ اچکزئی کے قتل کیخلاف دوسرے روز بھی یوم سوگ منایا گیا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔
بلوچستان بار کے مطابق پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج بیرسٹرامان اللہ اچکزئی کے قتل کےخلاف وکلاء کایوم سوگ اورعدالتی کاروائی کابائیکاٹ دوسر ے روزبھی جاری ہے وکلاءقتل کےخلاف آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے جبکہ بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔
بیرسٹرامان اللہ گزشتہ بدھ کونامعلوم افراد کی فائرنگ سےجاں بحق ہوگئے تھے بیرسٹر امان اللہ کےقتل کےخلاف بلوچستان بار نےتین روزہ سوگ کااعلان کیاتھا۔