10 جون ، 2016
پہلے مسجد کی خستہ دیوار پر ٹکا ہوا گارڈر نیچے آیا، پھر پورا سائبان نمازیوں پر آگرا، کراچی میں 6افراد کی جان لینے والے المناک حادثے میں ناقص مٹیریل اور تیز ہواؤں نے بھی اہم کردار کیا۔
لنڈی کوتل میں واقع جامع مسجد عثمان میں نماز جمعہ کے دوران پیش آنے والے حادثے کی کئی وجوہات سامنے آئی ہیں۔مسجد کی باؤنڈری میں دو عمارتیں قائم ہیں،ان میں سے ایک نئی اور ایک پرانی ہے۔
دونوں عمارتوں کے بیچ میں موجود صحن میں چھت نہیں اور وہاں نمازیوں کو سایہ فراہم کرنے کیلئے دونوں عمارتوں کی دیواروں پر گارڈر رکھ کر سائبان بنایا گیا،گارڈر کے ساتھ لوہے کی راڈ میں پنکھے بھی لگائے تھے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گارڈر مسجد کی پرانی عمارت والی جگہ سے ٹوٹ کر گرا، گارڈر گرنے کی ممکنہ وجوہات میں عمارت کا خستہ ہونا، گارڈر کا ناقص مٹیریل اور تیز ہواؤں کا چلنا بھی ہوسکتا ہے۔