پاکستان
10 جون ، 2012

ڈی جی خان زیادتی کیس ،ملوث بارڈر لیویز اہلکارگرفتار نہیں ہوسکے

ڈی جی خان زیادتی کیس ،ملوث بارڈر لیویز اہلکارگرفتار نہیں ہوسکے

ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں 5 لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ملوث بارڈر لیویز اہل کاروں کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ تحقیقات کے لئے تین رکنی ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی ہے ، ڈی سی او کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے بیانات میں تضاد ہے۔لاہور سے پانچ لڑکیاں گھومنے پھرنے کے لئے ڈیرہ غازی خان میں اپنے رشتے دار آصف عمران کے گھر آئی تھیں۔ جمعے کو فورٹ منرو میں سیروتفریح کے دوران بارڈر لیویز فورس کے اہل کارچیکنگ کے بہانے انہیں فورٹ منرو تھانے لے گئے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس کیس میں بارڈر لیویز فورس کے تین اہل کار امجد علی ، نوید احمد اور محمد ظفر سمیت 5 افراد نامزد ہیں جو سب کے سب مفرور ہیں۔ لیویز اہل کاروں نے گزشتہ رات نامعلوم مقام پر جیو نیوز سے گفتگومیں کہا کہ انہوں نے لڑکیوں سے گاڑی چیک کرانے کو کہا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ لڑکیوں نے دھمکیاں دیں جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔معاملے کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم ایڈیشنل آئی جی ناصر درانی کی سربراہی میں سرکٹ ہاوٴس ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی ہے۔ بارڈر لیویز فورس ڈیرہ غازی خان کیسینئر کمانڈنٹ اور ڈی سی او افتخار علی سہو نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ لڑکیوں کے طبی معائنے کی رپورٹ کل تک لاہور سے آجائے گی، ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں نے ابھی تک اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور ان کے بیانات میں تصاد ہے۔ڈی سی او کا کہنا تھا کہ جن لیویز اہل کاروں پر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا الزام ہے وہ آج گرفتاری دے دیں گے۔

مزید خبریں :