پاکستان
11 جون ، 2016

چترال :طغیانی کے باعث چار مکانات بہہ گئے

چترال :طغیانی کے باعث چار مکانات بہہ گئے

 


چترال میں گلیشیئرز پگھلنے سے بریت نالے میں طغیانی آگئی،طغیانی کے باعث چار مکانات بہہ گئے۔


اسسٹنٹ کمشنر صالح مستو ج کے مطابق گزشتہ روز بریت نالے میں طغیانی سے چار مکانات بہہ گئے جس کے باعث بریت نالے کے قریب آباد 40 مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔


طغیانی سے کھڑی فصلوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :