11 جون ، 2016
وسطی ایشیائی ریاست قازقستان کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا ہے۔
نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ مشتبہ شدت پسند گزشتہ اتوار کے روز کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ بیان کے مطابق اس کارروائی میں فوج کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں مفرور مسلم شدت پسندوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے وار چھٹی پر قازقستان کے شہر اقتوبے میں ہونے والے حملوں میں کم از کم بیس افراد مارے گئے تھے۔