10 جون ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جاں بحق جبکہ ماں اور ایک بیٹی کو بچالیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے کے مطابق واپڈا ٹاوٴن کے قریب محمد حنیف کی بیوی آسیہ شوہرسے جھگڑے کے بعد نہر اپر چناب پہنچ گئی اور اپنی تینوں بیٹوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔جس پر دو راہگیروں نے نہر میں فوری چھلانگ لگاکر آسیہ اور 4سال کی بیٹی کوڈوبنے سے بچالیا اور جبکہ 3سال کی فاریہ اور2سال کی عائشہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جن کی لاشیں نکال لی گئی۔زندہ بچ جانے اور جاں بحق ہونے والی ماں بیٹیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔آسیہ کے شوہر حنیف کا کہناہے کہ گزشتہ رات دونوں میاں بیوی کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا۔جس پر آج آسیہ نے بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی ہے۔ پولیس نے حنیف کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کرد ی ہے،لاشیں نکال لی گئیں