11 جون ، 2016
یورپی یونین کے مطابق یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر اگلے ہفتے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔
یورپی یونین کے بیان کے مطابق ینکر آئندہ جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ روسی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اسی کانفرنس میں روسی صدر بھی شرکت کریں گے۔
یورپی کمیشن کے صدر کے دفتر نے بھی اس کانفرنس کے موقع پر صدر پوٹن سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔
یوکرائنی علاقے کریمیا کے روس میں ادغام کے بعد ینکر پہلے اعلیٰ ترین یورپی لیڈر ہوں گے، جو روس کا دورہ کریں گے۔
یورپی یونین کے مطابق دونوں لیڈر دوطرفہ تعلقات پر بھی بات کر سکتے ہیں۔