10 جون ، 2012
کراچی …کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک درجن سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ اورنگی ٹاوٴن میں مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی میں پولیس نے کاروائی کرکے 29 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان پولیس کو بھتہ، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضے سے ایک کلو چرس ، ایک کلاشنکوف ، دو ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار کے ملزمان رزاق کمانڈو اور سعیدکاجل کے گروپ سے ہے۔