10 جون ، 2012
فیصل آباد …فیصل آباد میں خاتون کا ذہنی توازن درست نہ ہونے پر گھر والوں نے اسے گزشتہ 25 سالوں سے بھینسوں کے باڑے کے ساتھ باندھ رکھا ہے۔فیصل آباد جس خاتون کوبھینسوں کے باڑے میں باندھا گیا ہے اُس کا نام خورشید بی بی ہے، جس کی زندگی کے 25 سال اسی باڑے میں گزر چکے ہیں۔ سردی ہو یا گرمی خورشیدبی بی کا ٹھکانہ یہی باڑہ ہے۔ خورشید کے کھانے کے برتن بھی اسی باڑہ میں پڑے ہیں جس پر گندگی اور گوبر بھی لگا ہوا ہے۔ اور انہیں برتنوں میں اسے کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔خورشید بی بی کے بھائی شہادت علی کاکہنا ہے کہ ان کی بہن حافظ قرآن ہے۔اورگاوٴں کی بچیوں کو تعلیم دیتی تھی لیکن 20سال کی عمر میں اس کا دماغی توازن خراب ہوگیا۔ علاج کی رقم نہ ہونے پر گھر والوں نے اسے باڑہ میں باندھ گیا۔ بھائیوں کی جانب سے زنجیروں میں جکڑی خورشید بی بی کے چہرے پر یہی سوال ہے کہ کیا کوئی اسے اس قید سے نجات دلائے گا یا پھر موت ہی اس کے پاوٴں کی بیٹری کھولے گی جس کے بعد اسے کسی علاج کی ضرورت نہیں رہے گی۔