پاکستان
10 جون ، 2012

ملک میں گرمی کی شدت برقرار ، بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان

ملک میں گرمی کی شدت برقرار ، بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان

اسلام آباد…ملک میں گرمی کی شدت برقرار ہے، پنجاب اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں جعفرآباد، نصیرآباد، سبی اور دیگرعلاقے کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سندھ میں بھی موسم بدستور گرم ہے۔ بازاروں اور سڑکوں پر دن کے اوقات میں رش کم ہوتا ہے اور لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ گرمی کی وجہ سے مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔پنجاب میں بھی صورت حال مختلف نہیں ہے۔خشک اور گرم موسم کی وجہ سے پیٹ کے امراض پھیل رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے اکثر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مال اکنڈ ، ہزارہ ،راول پنڈی ، گجرانوالہ ، سرگودھا اور کشمیر گلگت میں کچھ مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :