پاکستان
12 جون ، 2016

الخدمت 15رمضان کو یتیموں کا دن منائےگی

الخدمت 15رمضان کو یتیموں کا دن منائےگی

 


 


الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کے حقوق سے آگاہی کیلئے 15رمضان کو یتیموں کا دن منائے گی ،پانچ شہروں میں یتیم بچوں کے ساتھ افطاری بھی کی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ پاکستان میں 42 لاکھ یتیم بچوں میں سے 12 لاکھ کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہو رہی ، لوگوں کو یتیم بچوں کے حوالے سے فرائض اور ذمہ داریوں سے آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن10 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم، طعام اور علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔


 

مزید خبریں :