12 جون ، 2016
آصفہ بھٹو زرداری کا قائد اعظم کی پیدائش کی جگہ وزیر مینشن کا دورہ ، کھارا در اور لیاری کی گلیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہارکیاہے۔
آصفہ کے آنے سےپہلے انتظامیہ کی پھرتیاں ، صفائی ستھرائی میں تیزی، لیکن کوششیں بھی بینظیر بھٹو کی صاحبزادی کو مطمئن نہ
کر سکیں ۔
آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو بھی موجود تھے۔
علاقے کی گلیوں میں کئی ہفتوں سے کچرے کا ڈھیر لگاہوا تھا ،عوام نے آصفہ بھٹو سے پانی کی قلت اور دیگر مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی ۔