12 جون ، 2016
ایدھی سینٹر کی جانب سے گمشدہ بچوں کو اپنے والدین سے ملانے کے لئے ایدھی سینٹر سینٹر کی جانب سے خصوصی طور پر بس سروس کا آغاز کی گیا جو کہ ملک بھر میں گھوم کر بچوں کو اپنے والدین سے ملائے گی۔
ایدھی والوں نے گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے،اس کارواں کا آغاز ٹاور ایدھی سینٹر سے ہوا، جس میں بچوں کی تعداد 35 سے 40 کے قریب تھی۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ یہ کارواں 15 دن تک مسلسل جاری رہے گا اور امید ہے کہ جلد ہی بچے اپنے والدین کے پاس پہنچ جائیں گے۔
فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ بس سروس کا کام ان کے والد عبالستار ایدھی نے شروع کیا تھا،جو گزشتہ دس برس سے جاری ہے۔