پاکستان
12 جون ، 2016

لاہور: کوٹ لکھپت میں نوجوان کے قتل کیس میں ڈرامائی موڑ

لاہور: کوٹ لکھپت میں نوجوان کے قتل کیس میں ڈرامائی موڑ

 


لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں رشتے کے تنازع پر نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا ،پولیس نے قتل کے شبے میں لڑکی کے بھائی کو حراست میں لے لیا ،مرنیوالے اشفاق کی موت سینے پر گولی لگنے سے واقع ہوئی تھی، جسے ابتدا میں خودکشی قرار دیا گیا تھا ۔


لاہور میں رشتے کے تنازع پر پُراسرار گولی کا نشانہ بننےوالے نوجوان کی موت کامعمہ حل نہیں ہوسکا ،پولیس نے زخمی لڑکی کے بھائی کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔


لاہورکےعلاقے کوٹ لکھپت میں رشتےکےتنازع پرفائرنگ سے نوجوان کی پُراسرارہلاکت نےپولیس کو چکرا کر رکھ دیا، پولیس نے ہلاک ہونے والے اشفاق کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیااور زخمی لڑکی ندا کے بھائی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ تمام حالات و واقعات مشکوک ہیں، پوسٹمارٹم اور فرانزک رپورٹس آنےپرصورتحال واضح ہوگی، دوسری جانب ندا کےاہلخانہ گھر کو تالے لگا کر روپوش ہوگئےہیں۔

مزید خبریں :