پاکستان
12 جون ، 2016

پنجاب حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں اضافہ کرے،میاں مقصود

پنجاب حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں اضافہ کرے،میاں مقصود

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے بجٹ میں صوبے کے 10کروڑعوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے ،مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 50 فیصد تک اضافہ کیاجائے۔


منصورہ میں اجلاس سے خطاب میں میاں مقصود احمد کا کہناتھا کہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 550ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ گزشتہ بجٹ میں37فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ ہی نہیں کیاجاسکا۔


ان کا کہنا تھا کہ محض فنڈز تجویزکردینے سے صوبے میں ترقی نہیں ہوسکتی، تمام متعلقہ اداروں کوپابندکیاجائے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔

مزید خبریں :