12 جون ، 2016
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ چائے فروش کی ہلاکت پر سی پی او تحقیقات کر رہے ہیں ،جہاں آبادی زیادہ ہو وہاں جرائم بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔
فیصل آبادکے تھانا کوتوالی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جہاں آبادی زیادہ ہووہاں جرائم بھی زیادہ ہوتے ہیں،چائے فروش کے قتل کی سی پی او تحقیقات کر یں گے ، اگرکسی اہلکارنے قانون کی خلاف ورزی کی ہے توکارروائی ہوگی۔
عابد شیرعلی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چوہوں کی صورت میں اللہ کا عذاب آگیا ہے،کے پی کے میں خواجہ سراؤں کی بھی شامت آئی ہے،ان کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔