12 جون ، 2016
کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون میں پولیس نے کاروائی کرتےہوئے مکان سے 16خواتین اور 4 مردوں کوحراست میں لے کر شراب اور بئیر کی بوتلیں بھی برآمد کر لیں۔
ایس ایچ او جناح ٹاون محمد ایاز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر جناح ٹاون میں ایک مکان پر چھاپہ مارا ہے، کارروائی میں 16خواتین اور 4 مردوں کوحراست میں لےلیاگیا ہے، مکان سےشراب اور بیئر کی 100سےزائد بوتلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
پولیس کے مطابق خواتین اورمردجسم فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں، خواتین کاتعلق پنجاب سےہے ،کارروائی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔