پاکستان
12 جون ، 2016

یہ وقت حقائق سے پردہ اٹھانے کا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

یہ وقت حقائق سے پردہ اٹھانے کا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

 


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ وقت خالی نعروں میں ضائع کرنے کا نہیں بلکہ حقائق سے پردہ اٹھانے کا ہے، قوم کو بتائیں کہ کس کا سارا کچھ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے اور کس نے سوئٹزرلینڈ میں 60 ملین ڈالرز رکھے ہوئے ہیں۔


ایوان وزیراعلیٰلاہور میں چائلڈ لیبرکے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پنجاب سے چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، چائلڈ لیبر کے خاتمے کا قانون بن چکا ہے جو اس پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔


وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں گیس اسٹیشنز، چھوٹے ہوٹلوں اور ورکشاپوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہو گا، آئندہ بجٹ میں پبلک سکولوں میں چھٹی جماعت سے بچیوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ دیں گے، اس اقدام کا مقصد سکولوں میں لڑکیوں کی تعداد بڑھانا ہے۔

مزید خبریں :