پاکستان
12 جون ، 2016

بلاول بھٹو کی ماروی سرمد سے توہین آمیز سلوک کی مذمت

بلاول بھٹو کی ماروی سرمد سے توہین آمیز سلوک کی مذمت

 


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی تجزیہ کار اور حقوق کے لیے سرگرم کارکن ماروی سرمد کے ساتھ ایک ٹی وی شو میںسینیٹرحافظ حمد اللہ کی جانب سے پیش آنے والے غیر اخلاقی اور توہین آمیز سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔


جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایسے کرداروں کو محدود رکھا جائے تاکہ وہ پورے معاشرے میں ایسی رسوائی کو پھیلا نہ سکیں۔


انہوں نےماروی سرمد کی جانب سے صورتحال کا بہادری سے مقابلہ کرنے اور نام نہاد مذہبی عالم، جن کو یہ بھی پتا نہیں کہ قوم کی ماؤں اور بیٹیوں کے ساتھ کیسے سلوک کیا جائے ،کی مخالفت کا دٹ کر سامنے کرنے کو سراہا ۔


چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس واقعہ کوسزا سے نہ بچنا چاہیے اور خود مذہبی علماء کو بھی کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ حافظ حماد اللہ کا یہ رویہ مذہبی علماء سمیت پوری قوم کے لیے توہین آمیز ہے۔


بلاول بھٹو زرداری نے ماروی سرمد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی اس معاملے کو پارلیمینٹ سمیت ہر فورم پر اٹھائے گی۔

مزید خبریں :