پاکستان
10 جون ، 2012

جنوبی وزیرستان: جھڑپ میں 6 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی

جنوبی وزیرستان: جھڑپ میں 6 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی

وانا…جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6 مشتبہ افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے.۔جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین شدید زخمی بھی ہوئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 6 مشتبہ افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکاربھی شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے خارجی و داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔سرچ آپریشن کے دوران رستم بازار وانا میں دو اہم طالبان کمانڈروں ملنگ وزیر اور شمس اللہ وزیر کے دفاتر سمیت تین ہوٹلوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :