Time 20 مئی ، 2025
پاکستان

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی متوقع لہر، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی متوقع لہر، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
دن میں درجہ حرارت معمول سے5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونےکا امکان ہے: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

پشاور: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں شدید  گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں20 سے24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے اور اس حوالے سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

پی ڈی ایم اےکے مطابق دن میں درجہ حرارت معمول سے5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونےکا امکان ہے، اس  دوران گرد آلود تیز ہواؤں کا خدشہ ہے جب کہ ہیٹ اسٹروک کا امکان بھی موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ  آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے، بزرگ اور بچےصبح 10 سےشام 5 تک براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔

 پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ بالائی علاقوں میں برف پگھلنےکی رفتارمیں اضافہ ممکن ہے۔

مزید خبریں :