پاکستان
10 جون ، 2012

رائے ونڈ روڈ پر ڈکیتی ،ڈاکو2سو تولہ سونالوٹ کر فرار

لاہور…مین بازار رائے ونڈ میں دوپہر کے وقت تین ڈاکو جیولری کی دُکان سے دو سو تالہ سونا اور دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،دوکان لوٹنے کے دوران ڈاکووں نے شدید ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔عینی شاہدین کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب مین بازار میں داخل ہوئے ،وہاں پر واقع جیولری کی دوکان کے باہر کھڑے گارڈ سے گن چھین کر ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکووٴں میں سے دو دُکان میں داخل ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو دُکان کے باہر کھڑا وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔دُکان میں داخل ہونے والے ڈاکو گن پوائنٹ پر دو سو تولہ سونا اور دس لاکھ روپے نقدی چھین کر اپنے تیسرے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کے بعد تاجروں نے بازار بند کر کے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکووٴں کی گرفتاری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :