پاکستان
10 جون ، 2012

ہمارا کسی زبان یا ثقافت سے جھگڑا نہیں، اردو بولنے والے بھائی ہیں، ایاز پلیجو

ہمارا کسی زبان یا ثقافت سے جھگڑا نہیں، اردو بولنے والے بھائی ہیں، ایاز پلیجو

ٹھٹھہ … سربراہ عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ہمارا کسی زبان یا ثقافت سے جھگڑا نہیں، اردو، پنجابی، بلوچی، پشتو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں، ذوالفقار آباد کی تعمیر کی بات سندھ سے غداری کے مترادف ہے۔ ٹھٹھہ میں عوامی تحریک کی محبت سندھ ریلی کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جو لوگ سندھ کی تقسیم چاہتے ہیں وہ واپس کیمپوں میں چلے جائیں، ہم پرْ امن لوگ ہیں، سانحہ کراچی کے خلاف پورے سندھ میں پرْامن ہڑتال کی، گاڑی جلی نہ دکان۔ انہوں نے کہا کہ ہم اردو بولنے والوں کے خلاف نہیں، اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں، ہمارا کسی سے ثقافتی جھگڑا نہیں، ذوالفقار آباد کی تعمیر کی بات سندھ سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ میں محبت سندھ ریلی کا استقبال سندھ اور پاکستان کی عوام دیکھ رہی ہے، 22 مئی کو لیاری سے نکلنے والی محبت سندھ اور بلوچوں کی ریلی پر دہشت گردوں نے گولیاں چلائیں، دہشت گردی کی اس کارروائی کو میڈیا نے بھی دکھایا، عوامی تحریک اور لیاری کے بے گناہ بلوچوں کا قتل عام کیا گیا اس دوران گولیاں چلتی رہیں اور سندھ کے وڈیرے اپنے گھروں میں چھپ گئے۔

مزید خبریں :