کاروبار
14 جون ، 2016

عوام نئے نوٹ کیلئے ایس ایم ایس کا فائدہ اٹھائیں، اسٹیٹ بینک

عوام نئے نوٹ کیلئے ایس ایم ایس کا فائدہ اٹھائیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کیلئے عوام کو ایس ایم ایس کی سہولت فراہم کردی ہے۔ عوام ایس ایم ایس سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔


رمضان المبارک کے موقع پر116 شہروں کی 500 ای برانچوں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی،جس کے مطابق خواہشمند صارف اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر، برانچ آئی ڈی لکھ کر 8877 پر ایس ایم ایس کرے گا جس کے چارجز 2 روپے ہونگے۔


اس ایس ایم ایس کے جواب میں صارف کو نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے تمام تفصیل فراہم کردی جائے گی،جس میں اس کے حصول کا دورانیہ بھی لکھا جائے گا۔

مزید خبریں :