کھیل
14 جون ، 2016

میچ فکسنگ کےداغ سے کرس کیرنس بسیں دھونے پر مجبور تھے، اہلیہ

میچ فکسنگ کےداغ سے کرس کیرنس بسیں دھونے پر مجبور تھے، اہلیہ

نیوزی لینڈ کے لئے کئی میچ وننگ اننگز کھیلنے والے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنس46 برس کے ہوگئے۔ ان کا کرکٹ کیریئر میچ فکسنگ کی وجہ سے ختم ہو گیا۔


کبھی ڈائمنڈ کا بزنس کرنے والے کیرنس نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے 302 قیراط کا ہیرا دیا تھا۔ لیکن فکسنگ کے داغ دور کرنے کی طویل قانونی جنگ نے بس اڈوں پر صفائی کا کام کرنے کے لیے مجبور کر دیا۔


2006 میں کرکٹ سے دور ہونے کے بعد کیرنس دبئی شفٹ ہو کر ہیروں کا بزنس کرنے لگے تھے۔ لیکن 2013میں فکسنگ نام آنے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔


کیرنس کی بیوی میلنی كروسر کے مطابق انہیں اپنے خاندان کے لئے یہ سب کرنا پڑا۔ ہم کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے اور کئی بل بھی ادا کرنا تھے۔ میچ فکسنگ کیس کی وجہ سے قانونی اخراجات بڑھ گئے تھے۔ انہیں پیسوں کیلئے کام مانگنا پڑا۔


ستمبر 2014 میں کیرنس کو آکلینڈ کونسل نے نوکری دی تھی، اس میں انہیں ٹرک چلانا پڑتا تھا اور شہر کے بس اڈوں پر بسیں دھونا ہوتی تھیں۔ اس کام سے انہیں 17 ڈالر فی گھنٹہ ملتے تھے۔

مزید خبریں :