14 جون ، 2016
ڈالر پھر مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں 2 روز میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 104روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 ماہ کی کم ترین سطح 104 روپے 20 پیسے پر آگیا تھا ۔ اس کے بعد مسلسل ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا اور آج بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے اضافے سے 104روپے 69 پیسے پرپہنچ گیا ہے ۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوکر 105روپے 10 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔