کاروبار
10 جون ، 2012

حکومت سی این جی اورپٹرول کی قیمتوں میں فرق یقینی بنائے،غیاث پراچہ

حکومت سی این جی اورپٹرول کی قیمتوں میں فرق یقینی بنائے،غیاث پراچہ

اسلام آباد…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ انکی ایسوسی ایشن ہڑتال کے معاملے پر مذاکرات کیلیے تیارہے،انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی مشروط پیش کش پردیگررہنماوٴں سے مشاورت جاری ہے، غیاث پراچہ نے ان خیالات کا اظہار جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہحکومت سی این جی اورپٹرول کی قیمتوں میں فرق یقینی بنائے،سی این جی کی قیمت پٹرول کی قیمت کا55 فیصدبرقراررکھی جائے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مشکلات کااحساس ہے، اور ہم نے یہ اقدام بھی عوام کے فائدے کے لیے کیا ہے تاکہ انھیں سی این جی کی اضافی قیمت سے بچایا جائے۔

مزید خبریں :